بھارت: دولہا کو قرنطینہ کر دیا گیا، ولیمہ منسوخ
تلنگانہ(انٹرنیشنل ڈیسک)کرونا کے خطرے کے پیش نظر بھارت میں سات دن قبل فرانس سے ئے دلہا کا ولیمہ منسوخ کر کے اسے قرنطینہ کر دیا گیا۔بھارتی ویب سائٹ ’ این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں گزشتہ رات کو ایک شاندار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 1 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی تھی جبکہ دْلہا اپنی شادی سے 7 دن پہلے فرانس سے واپس بھارت آیا تھا۔ اتنے بڑے پیمانے پر تقریب کی پولیس کو اطلاع ملنے پر شادی کے فوراً بعد ہی دْلہے کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا جبکہآج کے روز ہونے والے ولیمے کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
دْلہے کے والد کے مطابق ان کا بیٹا شادی سے 7 دن پہلے ہی فرانس سے بھارت پہنچا تھا مگر دْلہے نے بین الاقوامی سفر کے بعد قرنطینہ سینٹر میں 14 دن کا قیام نہیں کیا تھا۔شادی میں آئے ایک مہمان نے تقریب کو سوشل میڈیا پر لائیو کر دیا جس پر ایک ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نے سوال اٹھایا کہ یہ تقریب انسان دشمن تقریب ہے، تقریب میں ریاست کے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر وی وی ائی پیز لوگوں نے بھی شرکت کی تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ویڈیو کے اپلوڈ ہوتے ہی تلنگانہ ریاست کی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے مو?قف اختیار کیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے باوجود تقریب میں ایک بھی مہمان نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا اور نہ کوئی اور احتیاطی تدابیر کی گئیں تھیں۔