اٹلی: میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 300 پاکستانی آف لوڈ کر دیئے گئے
روم (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث 300 پاکستانیوں کو غیرملکی ائیر لائن نے آف لوڈ کر دیا۔ روم ائرپورٹ پر پاکستانی مسافر پریشانی سے دوچار ہو گئے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر پرواز سے آف لوٹ کیا گیا۔ حکومت سے اپیل ہے کہ ہماری پاکستان واپسی کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں۔