سندھ میں کرفیو کی افواہیں‘ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سعید غنی کی وضاحت
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے کراچی میں کرونا وائرس کے باعث کرفیو کی افواہوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی میں کرفیو کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل ہے۔ عوام ہفتہ‘ اتوار اور یوم پاکستان کی عام تعطیل پر گھروں میں رہیں۔ تین روزہ تعطیلات کے دوران عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں۔