کراچی میں کانگو وائرس کا مریض بھی سامنے آگیا
کراچی (آئی این پی ) کراچی میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاوہ کانگو وائرس سے متاثرہ مریض بھی سامنے آگیا۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح ہسپتال کراچی میں رواں سال رپورٹ ہونے والا کانگووائرس کا یہ پہلا کیس ہے ۔ڈاکٹرسیمی جمالی نے بتایا کہ ہسپتال کا آئسولیشن وارڈ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ہے۔انہوں نے بتایا کہ کانگو وائرس کے مریض کو دوسرے وارڈ میں رکھنے کا انتظام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والا کرونا وائرس پاکستان میں 3 افراد کی جان لے چکا ہے جن میں سے ایک ہلاکت گزشتہ روز کراچی سے سامنے آئی ہے۔