• news

کرونا: لاہور کی فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقات پر پابندی عائد

لاہور(آئی این پی ) کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی، والدین سے بچوں کی ملاقاتوں کا کمرہ بھی تاحکم ثانی بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوروانا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سینئرسول جج لاہور شکیب عمران کا احسن اقدام، فیملی کورٹ میں والدین کی بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، سینئر سول جج لاہور نے عدالتی عملے کو حکم دیا ہے کہ بچوں کے وزٹنگ روم کو بند کیا جائے اور ملاقاتوں کا کمرہ بھی تا حکم ثانی بند رہے گا۔سینئر سول جج نے ہدایت کی کہ بچوں کی ملاقاتوں کا شیڈول بعد میں دوبارہ جاری کر دیا جائے گا، والدین بچوں کو گھروں میں محفوظ رکھیں اور خود بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن