دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ناجائز منافع خوری، گرفتار ملزموں کی تعداد 315 ہوگئی
لاہور(نمائندہ خصوصی) دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 315 ملزموں کو گرفتار کر کے 97 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 294 ملزمان گرفتارکر کے71مقدمات درج کئے گئے۔ سٹی ڈویژن نے87، کینٹ 75، سول لائنز 54، اقبال ٹاؤن 39، ماڈل ٹائون2 جبکہ صدر ڈویژن نے37 ملزمان گرفتار کئے۔ لاہور پولیس نے کرونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر مہنگے داموں ماسک اور سینی ٹائزر فروخت کرنے والے منافع خور مافیا کیخلاف ایکشن کے دوران 26 مقدمات درج کئے ہیں۔