اسلام آباد میں برطانوی سفارتکار پراسرار طور پر ہلاک
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں برطانوی سفارتکار پراسرار طور پر چل بسا برطانوی ہائی کمیشن کے تھرڈ سیکرٹری برین جورجی روبنسن کی نعش پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی گئی ڈپلومیٹک انکلیو سے ملنے والی برطانوی شہری کی شناخت ہو گئی،ہسپتال ذرائع کے مطابق برطانوی شہری کا نام برائن رابٹسن عمر 65 برس ہے سفارتکار کی نعش پولی کلینک کے سردخانے منتقل کردی گئی ہسپتال انتظامیہ کا پوسٹ مارٹم سے قبل لاش کے کرونا ٹیسٹ کا فیصلہ،نعش کے کرونا ٹیسٹ کا فیصلہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، ذرائع کے مطابق کرونا ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے پر لاش کا پوسٹ مارٹم ہو گاکرونا ٹیسٹ کیلئے نعش سے سیمپل آج رات این آئی ایچ بھجوایا جائے گا65 سالہ برائن کو مردہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھابرطانوی شہری کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی،ڈاکٹروں کیمطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔