• news

کرونا: سپریم کورٹ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں صرف اہم مقدمات سنے گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے علاوہ صرف کراچی، لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ اعلامیہ میں کا گیا ہے کہ صرف اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ معمول کے مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر بھی صرف تین بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، 50 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سپریم کورٹ دفتر میں صرف ضروری عملہ حاضر ہوگا، تمام خواتین عملے کو گھروں پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن