• news

کرونا: حکومت کو تعاون کی غیر مشروط پیشکش، 40 ہزار رضا کار دینگے: فضل الرحمن

پشاور (نیٹ نیوز) جمعیتِ علمائے اسلام (ف) نے غیر مشروط طور پر حکومت کو اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر رضا کاروں پر مشتمل اینٹی کرونا سیل قائم کردیا گیا، الانصار اینٹی کرونا وائرس سیل مرکزی سالار انجینئر عبد الرزاق عابد لاکھو کی نگرانی میں کام کرے گا۔ بلوچستان سے حاجی دین محمد مقرر، سندھ سے حافظ سراج، خیبرپی کے مولانا عزیز احمد، پنجاب سے مولانا حسن معاویہ اور گلگت بلتستان سے مولانا دلدار عزیزی سیل کے ممبران نامزد کیے گئے ہیں۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ملک بھر سے 40 ہزار رضا کار امدادی ٹیموں میں کام کرنے کے لئے پیش کریں گے، خیبرپی کے سے 15، سندھ 10 ہزار، بلوچستان سے 10ہزار رضاکار ہوں گے۔ پنجاب سے 3 ہزار اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار رضاکاروں کی کھیپ تیار ہے، سالار اپنے صوبائی امراء اور نظماء کے توسط سے صوبائی حکومتوں سے رابطہ میں آئیں۔کرونا وائرس کے مکمل خاتمے تک رضاکار بلا تفریق بلامعاوضہ کام کریں گے، رضاکار ماسک، سینی ٹائزر، کے علاوہ راشن بھی مستحقین کے گھروں تک پہنچایئں گے، رضاکارعوام کے لئے "صاف رہو خوش رہو" مہم میں گلاب کے پھول تقسیم کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن