• news

شہباز شریف نے عوامی خدمات کا جو معیار قائم کیا اس کی مثال نہیں مریم نواز‘ سعد رفیق کو فون‘ مبارکباد دی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ + نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے عوام شہباز شریف کو یاد کرتے تھے۔ شہباز شریف نے عوامی خدمات کا جو معیار قائم کیا اس کی مثال نہیں۔ یہ بات اب ان کے بدترین مخالف کو بھی تسلیم کرنا پڑے گی جن کو قدر نہیں تھی ان کو بھی قدر آ گئی ہے۔ اﷲ تعالیٰ کے انسان کو سرخرو کرنے کے اپنے طریقے ہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق کو ٹیلی فون کیا اور مریم نواز نے کہا کہ جھوٹا کیس بنا کر آپ کو گرفتار کیا گیا۔ آپ مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن