• news

ڈاکٹرکے نسخہ کے بغیر ہائیڈرو کلوروکوئین کی فروخت پر پابندی

گگو منڈی(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے ڈاکٹرکے نسخہ کے بغیر کلوروکوئین اور ازیتھرومائی سین نامی ادویات کی فروخت پر پابندی لگا دی جبکہ ٹی بی کی ادویات بھی ڈاکٹرز کے نسخہ کے بغیر فروخت کرنے کی ممانعت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ضلع وہاڑی کی طرف سے ضلع بھر میں تمام میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے مالکان اور کوالیفائیڈ پرسنزکو بھیلیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں ہدائت کی گئی ہے کہ ایسی ادویات جس میں کلوروکوئین فاسفیٹ اور ازیتھرومائی سین شامل ہو بغیر مستند ڈاکٹرکے نسخہ کے فروخت نہیں کی جائیں گی اور یہ ادویات فروخت کرنے کی صورت رجسٹرڈ ڈاکٹر ز کے نسخہ کی کاپی اور مریض کا فون نمبر حاصل کیا جائے جسے مجاز اتھارٹی کسی وقت بھی چیک کر سکتی ہے علاوہ ازیں یہ ہدائت بھی کی گئی ہے کہ ٹی بی کے مرض میں استعمال ہونے والی ادویات ڈاکٹرز کے نسخہ پر ہی فروخت ہوں گی اگر کوئی شخص ان ہدائت کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی ۔

ای پیپر-دی نیشن