• news

21 پولیس افسروں کے تبادلے ،طارق عزیز ایس پی ہیڈکوارٹرز، فرخ حفیظ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب تعینات، متعدد وفاقی افسروں کی ترقی

لاہور+اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 21 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایس پی ساجد حسن کو باقاعدہ ترقی دیتے ہوئے سپیشل برانچ فیصل آباد ریجن کے عہدے پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایس پی سپیشل برانچ ساہیوال ریجن حبیب اللہ خان کو ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور ریجن، ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن حق نواز کو ایس پی سپیشل برانچ ساہیوال ریجن، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ساہیوال سید ملازم حسین شاہ کو ترقی دے کر ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن، ڈی ایس پی، پی ایچ پی رحیم یار خان، فرحت حمید قریشی کو ترقی دے کر ایس پی آر آئی بی بہاولپور ریجن، ایس ڈی پی او ٹائون شپ لاہور ناصر محمود باجوہ کو ترقی دے کر ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد، ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد طارق محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر، ایس ڈی پی او صدر II، ڈی جی خان محمد مسعود کو ترقی دے کر ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ، ایس ڈی پی او چونیاں، قصور، شمس الحق کو ترقی دے کر ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ، ڈی ایس پی، پی ٹی ایس فاروق آباد محمد اویس ملک کو ترقی دے کر ایڈیشنل ایس پی قصور، ڈی ایس پی عمر کمپنی لاہور محمد اشرف اعوان کو ترقی دے کر ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہائوالدین، ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہائوالدین حافظ عطا الرحمن کو ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال، ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال بہار احمد شاہ کو ایس پی، پی ایچ پی ڈی جی خان، ڈی ایس پی سارجنٹ ایٹ آرمز پنجاب اسمبلی لاہور ظہیر احمد کو ترقی دے کر ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ سرگودھا مطیع اللہ کو ترقی دے کر ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی، ڈی ایس پی لاہور میونسپل کارپوریشن لاہور محمد قاسم خان کو ترقی دے کر ایس پی سکیورٹیIII، سکیورٹی ڈویژن لاہور، ڈی ایس پی، پی ایس او ٹو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، لاہور فرخ حفیظ کو ترقی دے کر ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب لاہور، ڈی ایس پی لیگلI، بھکر، ظفر عباس کو ترقی دے کر ایس پی لیگل فیصل آباد، ایس پی لیگل فیصل آباد ریجن محمد افضل نذیر کو ایس پی ہیڈکوارٹر ز پی ایچ پی پنجاب، ڈی ایس پی لیگل II,، پی ٹی سی لاہور غلام حسین، کو ترقی دے کر ایس پی لیگل گوجرانوالہ ریجن جبکہ ڈی ایس پی لیگل I، سی پی او پنجاب لاہور طارق عزیز کو ترقی دے کر ایس پی ہیڈکوارٹرز پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے مختلف سروسز گروپوں سے تعلق رکھنے والے افسروں کو گریڈ بیس اور اکیس میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے جن کے مطابق گریڈ بیس میں ترقی پانے والوں میں فیڈرل وِیٹ کمشنر امتیاز علی گوپانگ، سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اشفاق احمد، یڈمنسٹریٹو سروس کے ڈاکٹر نعیم روف، محمد حنیف چنا، ظفر اقبال، مسز صولت ثاقب، پولیس سروس کے سید علی محسن، ڈاکٹر حیدر اشرف، مطلوب احمد، محمد علی نیکو کار، فاروق اعظم، ساجد علی شامل ہیں، گریڈ اکیس میں ترقی پانے والون میں چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے فیصل ملک اعوان، احمد بخش ناریجو، کیپٹن (ر) نسیم احمد نواز، احسن منگی، خالد شیر دل، طارق وقار بخشی، آمنہ امام، پولیس سروس کے عبدالرزاق چیمہ، سلطان علی خواجہ محمد عارف حنیف، جواد احمد ڈوگر اظہر رشید، سکریٹریٹ گروپ کی مس سبینو سکندر سلطان ، اسجد محمود ، انیتا تراب، محمد اشرف صدیقی شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران کا پوسٹنگ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ وفاق و صوبوں میں تقرریاں و تعیناتیاں کی جائیں گی۔ افسران کی ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن