• news

ٹرمپ اور ارکان کانگریس نے وارننگ نظر انداز کی، کرونا ر وکا جا سکتا تھا: واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ/ اے پی پی ) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ارکان کانگریس نے کرونا وائرس پر وارننگ کو اہمیت نہیں دی۔ صدر ٹرمپ پیشگی اقدامات کر لیتے تو کرونا وائرس کا پھیلائو سست کیاجا سکتا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس نے جنوری میں کہہ دیا تھا کہ کرونا وائرس وباء کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ جنوری میں انٹیلی جنس رپورٹ کے باوجود وقت پر ایکشن نہ لینے پر ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن