• news

پی ایم ڈی سی کو فوری بحال کیا جائے: مریم اورنگزیب

لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ایم ڈی سی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریگولیٹر کا ہونا لازم ہے۔ پی ایم ڈی سی کو بحال نہ کر کے توہین عدالت کی جا رہی ہے۔ ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان کے تحفظ کے لئے پی ایم ڈی سی کی بحالی ضروری ہے۔ سپریم کورٹ پہلے ہی پی ایم ڈی سی کے بارے میں واضح فیصلہ صادر کر چکی ہے۔ بحالی میں کوئی قانونی سقم یا رکاوٹ نہیں۔ صحت عامہ یقینی بنانے کے لئے ریگولیٹ کرنے والا ادارہ فعال کرنا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن