• news

دل ملے ہوئے ہیں مگر آپ لوگ ہاتھ نہ ملائیں:فاروق ستار

کراچی (آئی این پی ) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ دل ملے ہوئے ہیں مگر آپ لوگ ہاتھ نہ ملائیں۔ کورونا وائرس کے پھیلا کے پیشِ نظر فاروق ستار نے شہریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری گھروں تک محدود رہیں اور اپنے ہاتھ صاف رکھیں۔فاروق ستار نے کہا کہ چین نے لاک ڈاون کیا تو یہ مرض پھیلنے سے رک گیا۔ میں نے بھی خود کو سماجی طور پر تنہا کر لیا ہے۔ فاروق ستار نے کرونا کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش قرار دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن