نیب کو بدعنوانی کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی : چیئرمین
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمے داری سونپی گئی ہے نیب میں پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈیمی قائم کر دی گئی ہے نیب انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی تربیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ جامع ٹریننگ پلان 2020ء پر عملدرآمد یقین بنایا جا رہا ہے۔ نیب میں جدید فرانزنک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔