لندن: درجنوں بھارتی طلباء ہائی کمشن میں گھس گئے‘ مودی کیخلاف نعرے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ہائی کمشن لندن میں درجنوں طلباء نے ہنگامہ آرائی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق درجنوں بھارتی طلباء زبردستی بھارتی ہائی کمشن میں گھس آئے اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ طلباء کا مطالبہ تھا کہ انہیں واپس بھارت جانے کی اجازت دی جائے۔ بھارتی طلباء استقبالیہ سمیت متعدد کمروں میں زبردستی بیٹھ گئے۔ بھارتی ہائی کمشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے 31 مارچ تک انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل کیا ہوا ہے۔ شدید احتجاج پر ہائی کمشن نے طلباء کو رعایتی نرخ پر رہائش فراہم کر دی۔