آج سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی:محکمہ موسمیات
لاہور (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ (آج) اتوار سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں نئے بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا (آج) اتوار سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔