کوئٹہ کان حادثہ میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کوئٹہ میں کوئلہ کی کان کے حادثے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔