دن اور رات کا دورانیہ برابر، آج سے رات کا دورانیہ کم، دن کا بڑھے گا
جہانیاں(آن لائن) دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگیا آج سے رات کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔ بروز ہفتہ 21مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو گیا جبکہ آج کے بعد راتوں کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بتدریج بڑھنے لگے گا موسم گرما کی ابتدا ہو جائے گی موسم بہار کی آمد اور گندم کی فصل پکنا شروع ہوجائے گی۔21جون سال کا طویل ترن دن ہو گا 21ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گااور 22دسمبر کو مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہو گی۔