نسٹ یونیورسٹی کوکارڈیک سٹنٹ تیار کرنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) پاکستان میں کارڈیک اسٹنٹ مقامی سطح پر تیار کرنے کی نجی یونیورسٹی کو اجازت مل گئی ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی عالمی معیار کا اسٹنٹ تیار کرے گی۔پاکستان میں کارڈیک اسٹنٹ مقامی سطح پر تیار کرنے کا منصوبہ کرلیا گیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی یونیورسٹی کو اسٹنٹ تیاری کی اجازت دے دی ہے۔ڈریپ کی جانب سینسٹ یونیورسٹی کو اسٹنٹ سازی کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے ، معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی عالمی معیار کا اسٹنٹ تیار کرے گی، حکومت ڈریپ میں وسیع پیمانے پر اصلاحات یقینی بنا رہی ہیڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر تیاری سے اسٹنٹ کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی اور اسٹنٹ سازی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔