• news

میانوالی: گاڑی پر فائرنگ، موٹر وے پولیس انسپکٹر بیوی سمیت قتل

میانوالی(نامہ نگار) موٹروے پولیس کے انسپکٹر ملک ناصر محمود غازی خیل سکنہ چکڑالہ بیوی کے ہمراہ گاڑی پر راولپنڈی سے آبائی علاقہ چکڑالہ آرہے تھے کہ کوٹ قاضی کے قریب مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ان کی نمازجنازہ آبائی گائوں چکڑالہ میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ میاں بیوی معروف قانون دان ملک خانزمان خان ایڈووکیٹ آف چکڑالہ کے حقیقی بھائی اور بھابھی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن