کرونا کے حوالے سے مبہم قواعد و ضوابط، ایمسٹرڈیم سے نئی دہلی آنے والی پرواز دوران سفر واپس
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں کرونا وائرس کے حوالے سے قوائد و ضوابط کے بارے میں مستند معلومات کی عدم دستیابی کے سبب ایمسٹرڈیم سے نئی دہلی جانے والی کے ایل ایم کی ایک پرواز، دوران سفر ہی واپس لوٹا دی گئی۔ مسافروں کے مطابق روس کے اوپر سے اڑتے وقت اور پرواز کے چار گھنٹے گزر جانے کے بعد انہیں اس فیصلے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ یہ پیش رفت جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کی ہے۔ بھارت نے اتوار سے یورپ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی کا اعلان کر رکھا ہے۔ ایک اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہوائی جہاز کو واپسی کا باقاعدہ طور پر کہا گیا تھا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا فی الحال اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیںآیا۔