• news

حکو مت عوام کو کرونا وائر س سے بچا نے کیلئے ہر ممکن اقدا مات کر یگی:فاروق حیدر

اسلام آباد ( نیو زر پور ٹر)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر بھر میں کسی بھی جگہ خوراک اور دیگر اشیاء ضروریہ کی کسی صورت کمی نہ ہو نے دی جائے،ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کے ساتھ بھرپور تعاون اور ان کوفی الفور اشیاء ضروریہ فراہم کی جائیں۔ بیرون ملک سے آنیوالے تمام افراد کی سکریننگ کے بعد انہیں گھروں میں قرنطینہ میں رکھے جائیںاور ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت روزانہ کی بنیاد پر ان گھروں کا دورہ کرے۔سول سوسائٹی ، علما کرام اور تاجران کرونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کے دست بازو بنیں۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے ریاست بھر میں قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا حکم دیتے ہوئے افواہ سازی اور غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت اس وباء کے خلاف جہاد کرنے کا ہے ، حکومتی اقدامات عوام کی حفاظت کیلئے ، عوامی حمایت سے اس وبا سے نجات حاصل کرینگے عوام حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،یہ غیر معمولی حالات ہیں ہم نے زلزلہ میں پہلے بھی مشکلات کا سامنا کیا اور ثابت قدم رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیٹ کوآرڈینینشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، وزیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری، چیف سیکرٹری مطہرنیاز رانا، سیکرٹریز حکومت اور تینوں ڈویژنز کے کمشنرزوڈپٹی کمشنرزنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں آزادکشمیر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھاے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر بھر میں3 دن تک آزادکشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی ۔ کرونا وائرس کے پیش نظر آزادکشمیر بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے ۔ اجلاس میں میرپور میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ میرپور میں گزشتہ چند دنوں سے 3000افراد بیرون ملک سے آے ہیںجن میں کرونا وائرس کا شبہ ہو سکتا ہے ۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال میں محنت اور لگن سے کام کریں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو ڈرانے کے بجائے انہیں کرونا کے حوالے سے شعور اور آگاہی فراہم کی جائے ۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے نظام کا مزید بہتر کیا جائے ۔ وزیر اعظم کو انتظامیہ نے اب تک کیے گئے اقدامات اور تازہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام اپنے ارد گرد مزدور طبقہ افراد جو کہ دہاڑی پر کام کرتے ہیں ان کا خاص خیا ل رکھیں ۔ انتظامیہ ایسے افراد کے ساتھ تعاون کرے اور انہیں اشیاء ضروریہ فراہم کی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام تعاون سے اس وبائو کو شکست دے سکتے ہیں ۔یہ غیر معمولی حالات ہیں ۔ ہم نے2005میں زلزلہ جیسی ہولناک قدرتی آفت کا بھی سامنا کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت وسائل میں کمی نہیں ہونے دی۔ عوام الناس ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں ۔ علماء کرام سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کریں، جمعہ کا خطبہ مسنون دیں۔ قیدیوں کی سزاکی معافی کا اطلاق دہشتگردی اور سنگین جرائم میںملوث افراد پر نہیں ہوگا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومتی اقدامات عوام کی حفاظت کیلئے ہیں ۔ اس لیے تمام لوگ اس مہم میں ہما را ساتھ دیں ۔ ہم بڑی بڑی آزمائشوں سے نکلے ہیں مجھے امید ہے کہ اتحاد و اتفاق سے اس مصیبت سے بھی نکلیں گے اور اللہ تعالیٰ ہمیں سرخروکریگا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے تمام ائیرپورٹس سے رابطہ رکھا جائے اور ان سے آزادکشمیر آنے والے شہریوں کا ڈیٹا حاصل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پورا آزادکشمیر ہمارا اپنا ہے، کسی کو علاقائی اور گروہی تعصب پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے ۔ مل جل کر اس وبائو سے نکلیں گے۔ بازاروں میں اوقات کار کی سختی سے پابندی کی جائے ، پولیس والے جو چیکنگ کے عمل میں ہیں ان کی ضرورتوں کو بھی پورا کیا جائے ۔ آزادکشمیر سے جو لوگ جارہے اور آرہے ہیں ان کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بیرون ممالک سے آنے والے افراد رضاکارانہ طور پر اپنی رجسٹریشن کرائیں اگر وہ نہیں کرواتے تو محکمہ صحت کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ ان کے گھروں کا دورہ کریں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریڈیو سٹیشن کوایکٹو کیا جائے اور اس حوالے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی متاثرہ علاقوں کراچی ، سندھ سے آنے والے کا بھی ڈیٹا رکھا جائے اور ان کی سکریننگ بھی کی جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائر س کی تازہ صورتحال کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقدہو گا جس میں تینوں ڈویژنل کمشنرز وزیر اعظم کو تازہ صورتحال پر بریفنگ دینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن