روس نے کرونا وائرس کی 6 ویکسینز پر کام شروع کردیا
ماسکو(شِنہوا) روس نے نوول کرونا وائرس کی ویکسین کی جانچ شروع کردی۔ سرکاری بیان کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوستین نے نوول کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے قائم سرکاری تعاون کونسل کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی روس میں 6 ادویات کی جانچ کی جارہی ہے۔ میخائل نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں نے انہیں دو ماہ کے کم وقت میں تیار کیا ہے انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں ان ویکسینوں کے موثر اور محفوظ ہونے کی تصدیق ہو جائے گی جس کے بعد انہیں وباء کی روک تھام اور قابو پانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔