• news

کرونا کی دواکیلئے اہم پیش رفت، سائنسدانوں نے قلمی ڈھانچہ تیار کر لیا

واشنگٹن(شِنہوا) محققین نے سارس-کوو2-کے مرکزی پروٹینس کا ایکسرے کرسٹلوگرافی سٹرکچر تیار کرلیا ہے جو کرونا وائرس کی دوا کیلئے سب سے بہترین اہداف میں ایک ہے ، یہ نئی تحقیق سائنس جرنل میں جمعہ کو شائع ہوئی۔ یہ تحقیق سارس-کوو2-کی وجہ سے ہونے والی وبائی بیماری کرونا وائرس کے ردعمل میں کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس مطالعے سے حاصل ہونیوالی معلومات سے کرونا وائرس کیخلاف بہتر انابائٹرز کا ڈیزائن بنانے میں مدد ملے گی۔ جرمنی میں لیوک یونیورسٹی کے محقق لنلن ڑانگ کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق میں رپورٹ ہوا کہ سارس- کوو2- کے مرکزی پروٹینس کا قلمی ڈھانچہ 1.75 اینجسٹروم ریزولوشن پر ہے۔محققین نے چوہوں پر ایک انابائٹرز مرکب کا تجربہ بھی کیا جس سے معلوم ہوا کہ نظام تنفس اچھی طرح چل رہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن