• news

سندھ: کرونا فنڈ کیلئے 8سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ایک ارب 78 کروڑ کی کٹوتی

کراچی(اے این این ) سندھ حکومت نے کورونا فنڈ کی مد میں سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی تنخواہوں سے ایک ارب 78 کروڑ24 لاکھ 69 ہزارروپے کاٹے گئے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کٹوتی گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اورافسران کی تنخواہوں سے کی گئی، اس کے علاوہ صوبائی وزرا، مشیراور معاونین خصوصی کی بھی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں سے کاٹی گئی رقم کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں پر خرچ ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن