• news

مظفرگڑھ: تیز رفتار بس کی ٹکر سے 35سالہ شخص جاںبحق

مظفرگڑھ (اے پی پی) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں گرلز کالج روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے روڈ پر کھڑے شخص کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق ٹبی آرائیں علی پور کا رہائشی 35 سالہ محمد یوسف ولد عبد القادر سڑک کے کنارے جارہا تھا کہ تیز رفتار بس بے قابو ہو کر اس پر چڑھ گئی اور اسے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن