گگو منڈی: سلنڈر دھماکے کا تیسرا زخمی بھی چل بسا
گگو منڈی (نامہ نگار)گیس سلنڈر دھماکہ کا تیسرا زخمی بھی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چار روز قبل بس سٹاپ پر ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والا یاسر ولد رفیق سکنہ 363۔ای بی گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں جاں بحق ہو گیا جبکہ دو زخمی قبل ازیں جاں بحق ہو گئے تھے ۔