• news

فیصل آباد: 70 وارداتیں، لاکھوں کا نقصان، مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی

فیصل آباد(آن لائن) شہر اور گردنواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنی کی70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کردیادیگر وارداتوں میں شہریوں سے اسلحہ کے زور پر بھاری مالیت کی نقدی وقیمتی اشیاء بھی لوٹ لی گئیں۔ چوروں نے درجنوں گاڑیاں، مویشی بھی چرا لیے۔ واقعات کے مطابق ڈاکوئوں نے 23 سالہ عبدالمنان ولد عبدالغفور کو ننکانہ روڈ پر واقع چک 237 میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار دی دیگر وارداتوں میں آج صبح سویرے تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ غازی آباد نمبر2 میں اﷲ بخش کے گھر سے نامعلوم چور موٹرسائیکل لے اڑے، 487 گ ب میں اصغر سے 10 ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔ شہر اور گردونواح میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی شہری بھاری مال و زر سے محروم کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن