• news

کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ہیومن رائٹس آئی ایف کی آگاہی مہم شروع

کراچی(آئی این پی ) ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ کرونا کے ڈر کو کم کرنا ہے اور اس سے بچائوکی احتیاتی تدابیر گھر گھر پہنچانی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا سے بچا کی احتیاتی تدابیر کی آگاہی کے سلسلے میں ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرہاشم سندہیان ، وائس چیرمین رامحمدعدنان سمیت دیگر عہدیداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سینیٹائیزرز، اینٹی اسیپٹک سوپ، ٹشوپیک، منرل واٹر کی بوتلیں اور اور آگاہی لٹریچر تقسیم کیے۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹرھاشم سندہیان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ہم سب پر فرض ہے کہ انسان اور انسانیت کے بھلائی اور اپنے ہم وطنوں کی مدد کے اس کام میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاہیئے، آج ہیومن رائٹس آئی پاکستان کے وولینٹیئرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ کام کیا۔

ای پیپر-دی نیشن