جرائم کی روک تھام اولین ترجیح ہے :ڈی پی او شیخوپورہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈی پی او غازی صلاح الدین، ایڈیشنل ایس پی کیپٹن (ر) عامر خان نیازی اور ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں دفتر ڈی پی او میں کرائم میٹنگ کا انعقا د کیا گیا جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کیساتھ ساتھ آج کل جو وبائی مرض کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس سے بچاو کی حفاظتی تدبیر کو اپناتے ہوئے اپنے سرکل اور تھانہ میں تعینات ملزمان کو کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچاو کیلئے احتیاطی اقدمات بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس شب وروز عوام کے جان ومال کو تحفظ فر اہم کرتی ہے اور جرائم کی روک تھام اس کی اولین تریج ہے تمام ہنگامی صورت ہال میں پولیس کے فرائض کی انجام دہی انتہائی ناگزیر ہے کرونا وائرس سے بچاو کے احتیاطی اقدمات کیلئے ذیل احکامات پر عمل پیرا ہوں ایک دوسرے کے درمیان آپس میں تعلقات اور عوام سے برتاو کم سے کم چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں۔تمام دفتر پولیس لائنز اور تھانہ جات کے انٹری پوائنٹ پر حمام لگایا جا ئے صابن ٹشو پیپر کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے۔