• news

سب کو ملکر چلنا ہوگا‘ وزیراعظم کرونا پر اے پی سی بلائیں: علامہ زبیر ظہیر

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کرونا کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے آل پارٹیز کانفر نس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی بلایا جائے'علماء کرام کرونا سے بچائوکیلئے عوام کو آگاہی فراہم کر نے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں ہم سب نے ملکر کرونا کو شکست دینی ہے۔ اتوار کے روز پارٹی اراکین سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر بر اہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان جیسے جذبے کی ضرور ہے۔ کرونا سے بچائو کیلئے حکومت سے تعاون کا مقصد دراصل انسانیت سے تعاون ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی ملک اور قوم کیلئے تباہ کن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کو جو حالات درپیش ہیں انکا مقابلہ اکیلئے حکومت نہیں کر سکتی، سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق'چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الر حمن سمیت تمام سیاستدانوں کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں جو اپنی سیاسی انا کو ملک وقوم کیلئے قربان کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن