• news

فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر کرونا وائرس سے ہلاک

میڈرڈ (آئی این پی ) اسپین کے معروف فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر لورینزو سانز کی عمر 76 برس تھی اور لورینزو سانز 1995 سے 2000 تک اسپینش فٹ بال کلب ریال میدرڈ کے صدر رہے تھے۔لورینزو سانز کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھے۔ لورینزو سانز کی سربراہی میں ریال میڈرڈ نے دو بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن