• news

لاہور‘ پنڈی‘ ملتان میٹرو سروس بند، ہسپتالوں کوحفاظتی آلات کی فراہمی آج شروع ہوگی

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) چیف سیکرٹری پنجاب نے میٹرو بس سروس بند کرنے کی ہدایت کی ہے‘ لاہور‘ راولپنڈی اور ملتان میٹرو بس سروس بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مسافر بسوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہسپتالوں میں حفاظتی آلات کی فراہمی آج سے شروع ہوگی۔ دوسری طرف سپیڈو بس سروس میں سفر کیلئے ماسک لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن