صدرکامنورشاہ جماعتی کوفون‘کروناپرعلما کے فعال کردارپراظہارتشکر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کو فون کر کے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے علماء و مشائخ کے فعال کردار پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرونا وائرس پر باہمی اتحاد سے قابو پا لیں گے، چین سے ملنے والی معلومات کے تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل بنا رہے ہیں‘ علماء و مشائخ نے عوام کی رہنمائی کیلئے ہمیشہ فعال کرار ادا کیا لیکن موجودہ صورتحال میں اس کردار کو مزید فعال بنانا ہو گا۔ سید منور حسین شاہ جماعتی نے صدر مملکت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ علماء کرام و مشائخ عظام کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، ملک بھر کی مساجد میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔