• news

بنک صبح 10سے شام ساڑھے 4تک کھلے رہینگے کرونا کی نشاندہی پر برانچ بند‘جراثیم سے پاک نوٹ فراہم کئے جائیں: سٹیٹ بنک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ ملک میں تمام بنکوں کی برانچز کھلی رہیں گی۔ بنکوں کے کام کرنے کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تمام بنک برانچز صبح 10 بجے کام کاآغاز کریں گے جبکہ شام ساڑھے 4 بجے تک بند کر دیے جائیںگے۔ تمام بنیکوں میں صرف ضروری سٹاف کام کرے گا۔ بنک میں کرونا کی نشاندہی پر برانچ کو فوری بندکر دیا جائیگا۔ برانچ بند کرنے پر سٹیٹ بنک کو معطل کریں۔ صارفین کو اے ٹی ایم اور آن لائن سہولت میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہئے۔ سٹیٹ بنک نے ہدایت کی ہے کہ بینکس صاف ستھرے اور جراثیم سے پاک نوٹ فراہم کریں گے جبکہ ہسپتالوں اور کلینکس سے جمع شدہ کیش علیحدہ کر دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن