• news

کرونا عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب کررہا ، چینی معیشت معمول پر واپس آرہی ہے : آئی ایم ایف

واشنگٹن (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنے تازہ ترین مضمون میں کہا ہے کہ کووڈ۔19 سے نبردآزما ہونے کے دوران چین کے تجربات سے ظاہر ہوتاہے کہ درست پالیسی وباء کا مقابلہ کرنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ چین میں پیداواری سرگرمیوں کی بحالی بتدریج جاری ہے اور معیشت معمول کی طرف لوٹ رہی ہے جو عالمی اقتصادی مشکلات میں کمی کے لیے مددگار ہوگا۔مذکورہ مضمون میں لکھا گیاہے کہ کووڈ-19 کا پھیلاو عالمی معیشت پر گہرے اور سنگین اثرات مرتب کر رہا ہے۔کووڈ۔19 پر قابو پانے کے لیے اقتصادی سرگرمیوں کو سست کرنا پڑ رہاہے۔ اس سلسلے میں چین نے بہت جلد سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے اور سب سے کمزور گروپوں کی مدد کی جس سے معیشت پر وبا کے سنگین دھچکے کی شدت کو موثر طور پر کم کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن