کرونا وائرس سمیت تمام چیلنجز کو اتحاد سے شکست دینگے: آرمی چیف
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجز کو ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ یوم قرارداد پاکستان جدوجہد کی علامت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اس دن اپنے آبائو اجداد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔