تاجرکاوزیراعلیٰ سندھ کرونا فنڈ میں 79 لاکھ اور 80سالہ بزرگ کا 10 لاکھ روپے کا عطیہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے ایک تاجر نے کرونا فنڈ میں 79 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تاجر نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ دوسری طرف ایک 80 سالہ بزرگ نے 10 لاکھ روپے عطیہ جمع کرایا ہے۔