مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے مزید ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الطیرہ شہر میں نامعلوم افراد کی گولیوں نے گولیاں مار کر محمد سلمان کو شہید کردیا شہید فلسطینی کی عمر 19 سال بتائی جاتی ہے۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حال ہی میں طیبہ شہر میں مسلح افراد نے 23 سالہ ایک نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔9 فروری کو 42 سالہ فلسطینی کو العزازمہ کے مقام پر گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے اس کی شہادت ہوئی۔ واضح رہے کہ پان فروری کو رھط میں 30 سالہ محمود مبرشم، 20 جنوری کو 25 سالہ عبدالمنعم ناجی الجرابعہ کو شہید کیا گیا۔