بھارتی ریاست کیرالہ میں احکامات کی خلاف ورزی پر پادری گرفتار
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی ریاست کیرالہ میں حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر چرچ میں عبادت کرانے والے پادری کو گرفتار کرلیا گیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں لیڈی آف ری پیر پوچل چرچ کے پادری کو حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چرچ میں عبادت کے لیے بلانے پر گرفتار کر لیا گیاچرچ میں عبادت کے لیے آنے والے ایک سو عیسائی شہریوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔