• news

چین: انسانی حقوق کے3 کارکنوں کی جبری گمشدگی پراقوام متحدہ ماہرین کو تشویش

نیویارک (نیٹ نیوز)اقوم متحدہ کے ماہرین پر مشتمل ایک آزاد گروپ نے چین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تین وکلاء کی مبینہ ’جبری گمشدگی‘ پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ تینوں وکلاء کو چینی حکام نے گزشتہ برس دسمبر کے اواخر میں گرفتار کیا تھا۔ اس وقت سے یہ تنیوں کسی نامعلوم مقام پر سخت نگرانی میں ہیں۔ ماہرین کی مطابق اس طرز کی ماورائے عدالت حراست چھ ماہ تک جاری رہ سکتی ہے، جس دوران گرفتار افراد کو تشدد کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں پر نگاہ رکھنے والے پانچ ماہرین پر مشتمل اقوام متحدہ کے پینل کا ماننا ہے کہ یہ کارروائی کسی بھی قسم کی تنقید کو دبانے کی کوششوں کی ہی ایک کڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن