• news

بڑے تعلیمی اداروں‘ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو قرنطینہ سنٹر بنانے‘ سرکاری ہسپتالوں میں کٹس کی فراہمی یقینی بنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب کے بڑے تعلیمی اداروں سرکاری ریسٹ ہائوسز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، صوبے بھر کے کام سرکاری ہسپتالوں میں کٹس اور میڈیکل کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن