• news

گگومنڈی: زہریلی شراب پینے سے 3 بچوں کا باپ ہلاک

گگو منڈی (نامہ نگار) گگو منڈی میں زہریلی شراب پینے سے نوجوان ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 187۔ای بی کے رہائشی نوجوان نوید مسیح نے مبینہ طور پر زہریلی شراب پی جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی اسے نشتر ہسپتال ملتان لے جایا جا رہا تھا کہ اس نے راستہ میں دم توڑ دیا متوفی تین بچوں کا باپ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن