• news

عوام سے اپیل کی ہے وہ خود کو گھر تک محدود رکھیں،فواد چودھری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گھر تک محدود رکھیں اور بیرون ممالک سے آنے والے افراد بھی اپنے گھر والوں سے فاصلہ رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میں تین دن قبل امریکہ سے واپس آیا ہوں اور خود کو محدود کر رکھا ہے میں نے اپنے کورونا کے ٹسٹ بھی کروائے ہیں میں تین دن سے مکمل آئسولیشن میں ہوں اور میں اپنی فیملی سے بھی نہیں ملا ۔ فواد چوہدری نے کہا مجھے ڈیٹا ملا ہے کہ جہلم میں 9سو سے 11سو افراد بیرون ممالک سے آئے ہیں۔میری ان سے اپیل ہے کہ خود کو محدود رکھیں انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے افراد اپنے گھر والوں سے بھی فاصلہ رکھیں ۔ انہوں نے کہا کورونا بچوں کو زیادہ متاثر نہیں کرتا لیکن بچوں سے بڑوں میں منتقل ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے احتیاط کریں اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینیٹائزر استعمال کریں۔علاوہ ازیںانہوںنے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ایک شعر ٹویٹ کیا ۔
ہزاروں پھول سے چہرے جھلس کے خاک ہوئے
بھری بہار میں اس طرح اپنا باغ جلا
ملی نہیں ہے ہمیں ارض پاک تحفے میں
جو لاکھوں دیپ بجھے ہیں تو یہ چراغ جلا

ای پیپر-دی نیشن