• news

قراردار پاکستان کا سبق ‘ مضبوط عزم سے بڑا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے:نیربخاری

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قراردار پاکستان کا سبق یہ ہے کہ مضبوط عزم سے بڑا سے بڑا مقصد حاصل کیا جا سکتا یے آج بانیانان پاکستان کی فکر اور فلسفیپر عمل پیرا رہنے کا یوم تجدید عہد ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری فلاحی پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ برابری اور مساوات پرمبنی معاشرہ بانیانان پاکستان کا تصور تھاخود ساختہ سوچ اور نظریہ مسلط کرنے والوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا نیربخاری نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی منظوری کے وقت کی طرح آج اسی ہمت اور حوصلے کی اشد ضرورت ہیکرونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ قومی اتحاد میں مظمر ہینیر بخاری نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو کرونا وائرس کے مقابلے اور مکمل خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرنے میں کامیاب ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن