• news

ماسک‘ سینیٹائزر‘ دیگر حفاظتی آلات کی برآمد پر پابندی عائد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے ذاتی تحفظ کے آلات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔ حکومت نے ماسک‘ سرجیکل ماسک اور این 95ماسک کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔ ڈسپوزایبل دستانوں، گائون‘ ہینڈ سینی ٹائیزر‘ بائیو‘ ہیزرڈ بیگز‘ گوگلز‘ شو کورکی برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت تجارت نے برآمد پر پابندی عائد کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن