• news

عوامی تعاون کے بغیر کروناکیخلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی،اعجازشاہ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر دا خلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان خود ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔گزشتہ روز ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کرونا وائرس کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ اعجازشاہ نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر اپنا کر نہ صرف خود کی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صوتحال کئی ممالک سے بہتر ہے جس کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں- وزیر داخلہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں پر ہجوم جگہوں پر ہر گز نہ جائیں اور اپنے ہاتھ 20 سیکنڈز تک اچھی طرح دھوئیں۔اعجازشاہ نے کہا کہ صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی اس خطر ناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ ہم ضرور جیتیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن