بلوچستان کی 11 لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (صباح نیوز) محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان میں مختلف ہسپتا لوں کی لیبارٹریوں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے بلوچستان کے 11 ہسپتال سنڈیمن صوبائی ہسپتا ل، بی ایم سی ہسپتال، بینظیرشہید ہسپتا ل کوئٹہ، تربت، خضدار، قلعہ عبداللہ، نصیرآباد، حب سمیت جی ڈی اے ہسپتا ل گوادر میں بھی لیبارٹریوں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اپ گریڈ ہوں ہونے والی لیباٹریوں میں مفتی محمود ہسپتا ل کچلاک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آفس تفتان کی لیبارٹریاں بھی شامل ہیں۔بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں مفت ماسک، گلوز اور سینیٹائرز کی تقسیم کی گئی جبکہ تھانوں میں مفت ماسک اور دیگر طبی سامان سماجی کارکنوں کی جانب سے تقسیم کیا گیا۔بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق مفت ماسک، گلوز اور ہنیڈ سینیٹیائرز پولیس اہلکاروں کے علاوہ زیرحراست ملزمان میں بھی تقسیم کیے گئے ۔